2 مئی 2014 - 12:19
آیت اللہ سبحانی: پیغمبر اعظم (ص) انعامی مقابلے کے ذریعے شیعوں پر لگائی گئی تہمتوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے

قم کے ایک مرجع تقلید نے پیغمبر اعظم (ص) انعامی مقابلے کے انعقاد کے سلسلے میں مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اس فیسٹیول کا انعقاد ایک ایسا عظیم کارنامہ ہے جس کے ذریعے شیعوں پر لگی بہت ساری تہمتوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل اور اسمبلی کے دیگر عہدہ داروں کے ساتھ ہوئی ملاقات میں پیغمبر اعظم(ص) فیسٹیول کے بڑے پیمانے پر ہوئے استقبال کے بارے میں کہا: اس فیسٹیول میں اتنی اہم شخصیوں کا حصہ لینا اس بات کی علامت ہے کہ یہ کام بہت بڑا اور عظیم ہے۔

 

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ پیغمبر اکرم (ص) کی طرز زندگی کے بارے میں اس طرح کے پروگراموں کا منعقد کرنا بہت ضروری ہے کہا: پیغمبر اکرم (ص) کے طرز زندگی کے بارے میں کافی جستجو کرنے کی ضرورت ہے تاکہ واضح طور پر معلوم ہو کہ آپ نے اپنے گھر والوں، اہل و عیال، رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ کیسی زندگی گزاری۔

 

آیت اللہ سبحانی نے اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کا اس فیسٹیول کے حوالے سے شکریہ ادا کرتے ہوئے فیسٹیول میں آنے والے آثار سے بخوبی استفادہ اٹھانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: فیسٹیول میں آنے والے بہترین آثار کو ایران میں محدود نہ کیا جائے بلکہ انہیں دنیا میں پیش کر کے شیعوں پر لگائی گئی تہمتوں کا ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس فیسٹیول کے ذریعے دنیا کو یہ یقین دہانی کرانا چاہیے کہ ہم پیغمبر اکرم (ص) کو تمام شخصیات سے بالاتر جانتے ہیں ۔
آیت اللہ اختری: پیغمبر اکرم(ص) انعامی مقابلے کا استقبال بہت اچھا تھا
اس ملاقات کے شروع میں اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ اختری نے ’’اہل بیت(ع) ثقافتی فنی فیسٹیول‘‘ کی مختصر رپورٹ پیش کی، بعد از آں  اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور کے مسئول ڈاکٹر لک زائی اور فیسٹیول کے مینیجر حجۃ الاسلام و المسلمین حسینی عارف نے ادارہ فیسٹیول کو موصولہ آثار کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز